چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی کی امریکی بزنس ٹائیکون طاہر جاوید کو پاکستان کا اعلی سول اعزاز ملنے پرمبارکباد دی

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی کی امریکی بزنس ٹائیکون طاہر جاوید کو پاکستان کا اعلی سول اعزاز ملنے پرمبارکباد دی

باغی ٹی وی : چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی کا پاکستانی نژاد امریکی ڈیمو کریٹک رہنما طاہر جاوید سے رابطہ ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی نے واشنگٹن میں طاہر جاوید سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے
امریکی بزنس ٹائیکون طاہر جاوید کو پاکستان کا اعلی سول اعزاز ملنے پرمبارکباد دی
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اوو سیز پاکستانی ملکی ترقی کے لئے نمایا ں کردار ادا کررہے ہیں ، اووسیز پاکستانی دنیابھر میں پاکستان کے سفیر ہیں
چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ اووسیز پاکستانیوں کی ملک و قوم کے لئے خدمات پر فخر ہے ، دنیا بھر میں سیاسی اورمعاشی کردار ادار کرنے والے اووسیز ہمارا اثاثہ ہیں ، طاہر جاوید کو تمغہ امتیاز دینے کے حکومتی فیصلے پر دلی خوشی ہوئی ،

Comments are closed.