ملک وقوم کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی اشد ضرورت ہے، چوہدری شجاعت حسین

0
36

لاہور: ملک وقوم کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی اشد ضرورت ہے، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حکومتی فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، قوم کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان میں امریکی نظام : وہی ہوا جس کا ڈر تھا

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فوج کے سپہ سالار کی تقرری باقاعدہ نظام کے تحت ہوئی، اس معاملے کے قانونی پہلو عدالت میں زیر بحث ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ افغان طالبان سے ملنے اچانک قطر کیوں پہنچے؟خبرنے تہلکہ مچادیا

چوہدری شجاعت کہتے ہیں‌ کہ بھارتی میڈیا آرمی چیف کے معاملے پر پاکستان کو حسب معمول تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ یہ ہمارا اندورنی مسئلہ ہے، بھارت یا کسی بھی ملک سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ائیرانڈیاکسی بھی وقت بندہوسکتی ہے،وزیرہوابازی حردیپ سنگھ کا راجیاسبھا میں اعلان

چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں‌کہ مسلم لیگ ق آرمی چیف کی مدت میں توسیع کےفیصلےکی حمایت کرتی ہے کیو نکہ قوم کوجنرل قمرجاویدباجوہ کی اشدضرورت ہے، پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ اور اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت یاد رکھے پاکستان کے خلاف غلط اندازوں سے نقصان ہوتا ہے، پاکستان کی افواج ملک کےدفاع کی بھرپورصلاحت رکھتی ہیں۔

Leave a reply