گجرات: جنرل پرویزمشرف کےدشمن ملک کےدشمن، ہمیں سب سےپہلے پاکستان عزیزہے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور قومی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پر ذمے دارانہ کردار ادا کریں، ق لیگ مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔وہ جوجنرل پرویزمشرف پرتنقید کررہے ہیں وہ ملک دشمن ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے داخلی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کو سزا سے سرحد پرتعینات ہر سپاہی کو دکھ ہوا، ہمیں فوج کے ہر سپاہی کے جذبات کا بھی احساس ہونا چاہیے۔