مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا
مسلم لیگ ہاوس میں ورکنگ کونسل کا اجلاس ہوا. اجلاس میں چاروں صوبوں کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں چودھری وجاہت حسین ق لیگ کے مرکزی صدر منتخب کر لئے گئے،کامل علی اغا کو ق لیگ کا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا گیا چودھری پرویزالہٰی مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے
میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ پرویز الہیٰ برس پڑے
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے دس ایم پی ایز کا نمبر بڑا خوش قسمت ہے۔اللہ کے بعد عمران خان کا بڑا شکر گزار ہوں جس نے وزارت اعلیٰ دی۔میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ مجھے ابھی کام کرنے دیں۔ایک سال اور مل جاتا تو یہاں آپ کو مسلم لیگ ن کے کپڑے بھی نہیں ملنے تھے۔ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے تین چار لوگ پوری پارٹی کو لے گئے۔ میں نے انکو کہا بھی کہ 25 مئی یاد ہے؟ ضرور بار بار آزمانا ہے آپ نے۔تین چار بندوں میں سے ایک تو پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ٹھیک ہو جاتا۔لیکن میں حیران ہوں مونس اسکی بڑی تعریفیں کرتا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، چودھری شجاعت حسین پی ڈی ایم کے ساتھ چلے گئے تھے، جبکہ پرویز الہیٰ عمران خان کے ساتھ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو سالک حسین وفاقی وزیر بن گئے، اب پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی، پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، اب ق لیگ کا آج اجلاس ہوا اس پر چودھری شجاعت کی جانب سے بھی بھر پور ردعمل آئے گا
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان
عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ