چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

0
42
ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

چچی سے ناجائز تعلقات، دوست کی مدد سے ملزم نے چچا کو قتل کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل، اندھے قتل، ڈکیتی بمعہ قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے،

ملزمان سے 01کروڑ70لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ،ناجائز اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئی ہیں،سی آئی اے کینٹ پولیس نے مائرہ قتل کیس میں ملوث 2ملزمان طاہر جدون اور وسیم عباس کوگرفتار کر لیا،ملزم ظاہر جدون اور مائرہ کی آپس میں 2016 سے دوستی تھی اورمقتولہ ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھی،وقوعہ سے دوروز قبل ملزم ظاہر جدون مقتولہ مائرہ کے ساتھ اسلام آباد گیاتھا،سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے شہری الطاف حسین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث اس کی بیوی اور بھتیجے کوساتھی سمیت گرفتار کیا، ملزم مزمل حسین کے اپنی چچی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جو قتل کی وجہ بنے،ملزمان نے منصوبہ بندی سے چچا الطاف حسین کو راستے سے ہٹانے کے لیے دوست شعیب کی مدد سے فائرنگ کر کے اسےقتل کر دیا تھا،

انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے بے وفائی پر خاتون کو قتل کرنے والے ملزم ارسلان کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،35سال کی عالم بی بی عرف عالیہ ملزم ارسلان ایک ساتھ نجی فیکٹری میں کام کرتے تھے،دونوں کے آپس میں تعلقات استوار ہو گئے بے وفائی پر کزن توصیف کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا،ملزمان نے مقتولہ عالیہ کی نعش بوری میں بند کر کے حسن پارک میں پھینک دی تھی،ڈسی آئی اے سول لائنز پولیس نے دوران رابری مزاحمت پرشہری کے قتل کی واردات میں ملوث ملزم سلیمان خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سلیمان نے دو ماہ قبل ریلوے PNGکالونی مغلپورہ میں شہری کو ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،وقوعہ میں استعمال ہونیوالا رکشہ اورملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ورکشاپ ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ڈیانویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شوہر سمیت3ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزم اکبر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بھائیوں اصغر اور مشتاق کی مدد سے اپنی بیوی شمیم اختر کو قتل کر دیا تھا،ملزمان شمیم بی بی کو گینتی سے پے در پے وارکر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،سی آئی اے پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تقریبا ایک کروڑ70لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا،گرفتار16گینگز کے63 ملزمان سے 85کلو افیون اور چرس، 4موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں گرفتار ملزمان سے 25پسٹل اورسینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں

Leave a reply