دیپال پور کے نواحی معروف گاؤں ذیلی آبادی چاہ اجو والا کا رہائشی محنت کش غلام رسول ولد حامد نوناری کام کاج کے لئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی گاؤں کا ایک اوباش نوجوان سہیل ولد محمد اسلم قوم نوناری سکنہ چاہ اجو والا موقع پا کر 30 بور پسٹل سے مسلح ہو کر موقع پا کر دیوار پھلانگ کر غلام رسول نوناری کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جبکہ اس کی سولہ سالہ کنواری ہمشیرہ نسیم بی بی اکیلی اپنے گھر میں کپڑے دھونے میں مصروف تھی مذکورہ اوباش نوجوان نے اس پر پسٹل تان کر قتل کر ڈالنے کی دھمکی دے کر ان کے ہی گھر کے رہائشی کمرے میں زبردستی گھسیٹ کر لے گیا اور زنا بالجبر کرنا شروع کر دیا
مذکورہ متاثرہ لڑکی کے شور واویلا کرنے پر اہل دیہہ نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ گھر کا محاصرہ کر لیا مزکورہ اوباش ملزم موقع پا کر پسٹل تان کر اہل دیہہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس تھانہ شیرگڑھ نے متاثرہ لڑکی کے بھائی غلام رسول نوناری کی مدعیت میں اوباش نوجوان ملزم سہیل نوناری کے خلاف زنا بالجبر کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ متاثرہ خاندان نے احتجاج کرتے ہوئے اپنا موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم سہیل کا ایک قریبی عزیز پنجاب پولیس میں ملازم ہے اور وہ تفتیشی کو مقدمہ خارج کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ودیگر ملکی سلامتی کے اداروں سے انصاف کی پر زور اپیل کی ہے ۔
اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔