” چائے کیوں دی “ نواز شریف کا اظہار برہمی ،دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

0
40

سابق وزیراعظم نواز شریف تقریر کے دوران چائے پیش کیے جانے پر برہم ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق آج نواز شریف نے کھوکھر پیلس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطا ب کیا ،اس دوران انہیں چائے پیش کی گئی

جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف چائے دینے پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔نواز شریف نے تقریر کے اختتام پر چائے کا ایک گھونٹ پیا اس کے بعد چہرے پر غصے کے تاثرات کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھ تو لینا تھا ،ایسے ہی چائے لا کر رکھ دی ،جب میں تقریر کر رہا تھا تو چائے کیوں رکھی ۔اس ویڈیو کے ساتھ شہباز گل نے پیغام لکھا کہ تقریر کے دوران صرف پرچی اور کچھ نہیں ۔

Leave a reply