وہ پوچھنا یہ تھا کہ ساری دنیا کو "کورونا” پہ لگا کر چائنہ انڈین بارڈر (لداخ) پر PubG کیوں کھیل رہا ہے؟؟ جمیل فاروقی
باغی ٹی وی : صحافی اور اینکر پرسن جمیل فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک اہم اشو کی نشاندہی کی ہے کہ کرونا وائرس جس نے پوری دنیا کو مفلوج کر کے رکھا ہوا ہے . اور یہ کرونا جو کہ چین سے شروع ہو اتھا بعد میں پوری دنیا میں پھیل گیا، لیکن اب چین بھارت کے ساتھ لداخ بارڈر پر جنگ کرنے کے درپے ہے اور بھارت سے اس کا حصہ بھی چھین لیا ہے ، کیا کرونا وائرس ان کے لیے اتنا بڑا اشو نہیں کہ اور اہم کام اور مہمات شروع کردیے
وہ پوچھنا یہ تھا کہ ساری دنیا کو "کورونا" پہ لگا کر چائنہ انڈین بارڈر (لداخ) پر PubG کیوں کھیل رہا ہے؟؟😂😂
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) May 28, 2020
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد انسٹھ لاکھ پانچ ہزار چار سو پندرہ ہوگئی ہے اور تین لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ پچیس لاکھ 79ہزار916 صحت یاب ہوئے۔
امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زیادہ ہو گئی۔نیویارک میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔