چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی

چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی

باغی ٹی و ی : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اووربلنگ پر انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔

چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کی جانب سے حکومت پاکستان سے کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے پر بھی ایکشن لیتے ہوئے ان کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک پر عوام سے اووربلنگ کی مد میں اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے کا بھی الزام ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر نیب نے لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر کی رہائشگاہ پر نیب نے چھاپہ مارا ہے

نیب نے وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے،سہیل انور سیال کی رہائشگاہ سمیت دومقامات پر بیک وقت کارروائی کی گئی،سہیل انور سیال کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں،

چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے سہیل انور سیال کے گھر کی تلاشی لی، نیب ٹیم اہم دستاویزات ساتھ لے گئی، اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے تھے، نیب ٹیم کی آمد کے موقع پر کسی کو گھر کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

قبل ازیں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سہیل انور سیال کے دو قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیاہے۔نیب کے مطابق ملزمان ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ ملزمان پر سرکاری زمین فروخت کرنے کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہد سیال اور سعید سیال کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کی زمین بلڈر کو کوڑیوں کے بھا فروخت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہوئی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی تھی،

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے گھر نیب کا چھاپہ

Comments are closed.