چیئرمین نیب کی کرپشن کرنے والوں‌ کو سزا سے بچنے کے لئے بڑی آفر

0
40

چیئرمین نیب نے کرپشن کرنے والوں‌ کو بڑی آفر کر دی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہا ہے ،نیب کےمختلف عدالتوں کے پاس 1235ریفرنس زیرالتوا ہیں،جن کے پاس 500گز زمین نہیں تھی انہوں نے 1200فارم تقسیم کیے،غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر لوگ بیرون ملک چلے گئے،تاثر ہے نیب کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ،سب سے پہلے خوداحتسابی نیب سے شروع کی

نواز شریف نے بیرون ملک جانے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ آج تک کسی کی تذلیل نہیں کی،اس ڈکیتی میں کئی نامور ہاوَسنگ سوسائٹیز کے مالکان شامل ہیں،1235ریفرنسزمیں کاروباری طبقے کےخلاف 35ریفرنس بھی نہیں،کچھ لوگ سمجھتے تھے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،لوگوں کی معصومیت سے فائدہ اٹھاکر پیسے لوٹے گئے،نیب کی بنیادی پالیسی عزت نفس کا خیال رکھنا ہے،کاروباری افراد اور جعل سازوں میں فرق کرنا ہوگا،نیب کے علاوہ کوئی ادارہ نہیں جو متاثرین کی مدد کرے،

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ دھوکہ دے کر بیرون ملک جانے والوں کی واپسی بھی زیادہ دور نہیں ،متاثرین کو رقم واپس کریں،ضمانت دیتا ہوں حوالات میں نہیں جائیں گے،سب اقدامات غریب عوام کےلیےکررہاہوں،نیب کی اپنی تشہیر مقصود نہیں ہے،

Leave a reply