چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کیلئے گیلانی نے ایم کیو ایم سے مدد مانگ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے
پی ڈی ایم نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ حکومت نے صادق سنجرانی کو سینیٹ کا امیدوارطے کیا ہے،صادق سنجرانی اور یوسف رضا گیلانی نے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے.
یوسف رضاگیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم کی حمایت مانگ لی ،گیلانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنما مقبول صدیقی سے ملاقات کی ہے،یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں آئین اورقانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق ایم کیو ایم نے کافی ساتھ دیا،ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے،
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسے لوگوں نے ووٹ دیئے جنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے،سینیٹ میں میری جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے،تحریک انصاف کو اپنی پارٹی کے لوگوں پر اعتماد نہیں،ایم کیوایم پاکستان سے سپورٹ کے لیے گزارش کروں گا،آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑے،
وزیراعظم بتائیں پارٹی کارکنوں سے اعتماد کا ووٹ کیوں لے رہےہیں؟ وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں، وزیراعظم پہلے ارکان سے ملنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے، پی ڈی ایم نے اپنی اکثریت ظاہرکردی ہے،ان کومشورہ دیا گیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6ماہ کوئی نہیں چھیڑےگا،سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے، 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے،