شیرشیر ہوتا ہے:وہ لندن نہیں بھاگتا:مگرگیڈرکی جب موت آتی ہےتو وہ کہاں جاتا ہے:مریم نوازنےبتادیا

0
83

اسلام آباد:شیرشیر ہوتا ہے:وہ لندن نہیں بھاگتا:مگرگیڈرکی جب موت آتی ہے تو وہ کہاں جاتا ہے:مریم نواز نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ہمیں ابو بچاؤ مہم کی ضرورت نہیں مگر آج پاکستان نے بیٹا بچاؤ اولاد بچاؤ مہم دیکھی۔

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ڈی چوک واقعے کا ذکر کیا اور کہا کہ مریم اورنگزیب نے چند درجن کرائے کے غنڈوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، آپ نے بتا دیا کہ شیر شیر ہوتا ہے، گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، جب یہ پہلے پارلیمنٹ میں تھے تو یہی کرتے تھے اور آج حکومت میں ہیں تو وہی کچھ کیا۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پرمریم نواز کے ان جارحانہ جملوں کے جواب میں صارفین نے جواب دیتےہوئے کہا کہ مریم بی بی یہ بات آپ کی سچ ہے کہ گیڈرکی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے

اکثرصارفین کہہ رہے ہیں کہ آپ کا یہ جملہ تو ٹھیک ہے کہ شیر شیر ہوتا ہے

لیکن ہم بتاتے ہیں‌ شیرمیدان نہیں چھوڑتا وہ دوسروں کا جوٹھا نہیں‌کھاتا جس طرح سیاست میں ہورہاہےاورپھروہ شیر لندن نہیں بھاگتا

دوسری طرف مریم نواز نے کہا کہ آج انہوں نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، ایوان میں جو کچھ ہوا ، چور چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، آپ سکیورٹی حصار میں ہوتے ہیں یہ سکیورٹی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

(ن) لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہوئے ہیں لیکن ابو بچاؤ مہم کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ خود ابو کو مقابلے کے لیے دن رات ایک کرنا پڑا مگر آج پاکستان نے بیٹا بچاؤ اور اولاد بچاؤ مہم دیکھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے ان کے دماغی توازن خراب ہوگئے اور ان پر پاگل پن سوار ہوگیا، عوامی عدالت میں شکست ہوئی، عمران خان کو بچانے والے اب عوام کا فیصلہ مان لیں۔

Leave a reply