چیئرمین سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے کل اہم شخصیات کو طلب کر لیا

0
55

چیئرمین سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے کل اہم شخصیات کو طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اور اتحادی سینیٹرز کو کل وزیراعظم ہاوس مدعو کرلیا،

وزیراعظم کی زیر صدارت سینیٹرز کےاجلاس میں مشترکہ فیصلے ہوں گے، وزیراعظم پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو ڈپٹی چیئرمین کی نامزدگی پر اعتماد میں لیں گے

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں وفاقی وزیرزبیدہ جلال، خالد مقبول صدیقی، طارق بشیرچیمہ موجود تھے،ملاقات میں پرویزخٹک، شفقت محمود، شبلی فراز اور اسد عمر بھی موجود تھے،ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

الیکشن کمشن نے نو منتخب سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے

کون ہو گا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ؟ وزیراعظم کی چیئرمین سینیٹ سے مشاورت

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

ویڈیواسکینڈل ،ویڈیو میں کون کون؟ نام الیکشن کمیشن میں پیش،کیس کہاں بھجوا سکتے ہیں؟ ای سی پی کے اہم ریمارکس

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اتحادیوں کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کی حمایت کااعادہ کیا،اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مکمل حمایت کا عزم کیا، اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا.

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی یوسف رضاگیلانی کا مقابلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی کے الیکشن جیتنے کے بعد بلاول زرداری نے اعلان کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے،آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو اب چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں سرپرائیز دیں گے

نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں حلف اٹھائیں گے 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا،

Leave a reply