چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے ،جاوید شیخ
اکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداروں اور کارکنان کی محنت رنگ لے آئی ،کنٹو نمنٹ کورنگی کریک میں پیپلز پارٹی کو ایک سیٹ اور مل گئی ،پیپلز پارٹی کورنگی کریک میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کریک کنٹو نمنٹ الیکشن میں دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار کامران آصف نے 177ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی دوبارہ گنتی میں پی پی پی اُمیدوار نے اپنے مخالف اُمیدوار سے 5ووٹوں کی برتری حاصل کی۔
گنتی کے موقع پر اُمیدوار کامران آصف کے ہمراہ پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سابق MNAپی پی پی کے رہنماء علی راشد ،سابق MPAپی پی پی ضلع کورنگی کے الیکشن سیل انچارج سید وقار شاہ اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے گنتی مکمل ہونے پر پی پی پی کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی ۔
پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے کنٹونمنٹ کورنگی کریک میں پی پی پی اُمیدوار کامران آصف کی کامیابی پر کارکنان اور حلقے کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی حق ،سچ اور جدوجہد کی فتح ہے آج کارکنان کی جدو جہد رنگ لے آئی اور پی پی پی کورنگی کریک کنٹونمنٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ،رہنمائوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان اور عوام نے آج ایک مزید سیٹ کا تحفہ اپنے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو کو دیا ہے انہوںنے کہاکہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔