لاڑکانہ:چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دینےکے لیے پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی سلامتی اور وطن میں جمہوریت کے احیاء کے لئے خصوصی دعائیں کیں