بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا جس پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ردعمل دیا ہے-
باغی ٹی وی : بھارت کی جانب سے ویزے دینےسے انکار پرچیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کھیلوں میں سیاست کو لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلیئرنس نہیں دی، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے گا ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کو مستقبل میں میزبانی دینے پر پابندی لگا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے ، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔