اسلام آباد:چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی:نئے چیئرمین کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کر دیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور صاحب کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور صاحب خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔ pic.twitter.com/Wmz9KA7oA0
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے CPEC Affairs تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد منصور خوش آمدید اور اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1422556890517622788
دوسری طرف پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
I bow my head before Allah Almighty for giving me an opportunity to raise & steer the important institution of CPEC Authority as one window for all CPEC projects, charting the future direction. Wouldn’t have been possible without full confidence& support of the PM & his Govt-1/2
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 3, 2021
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا انشاء اللہ
I want to thank @AsimSBajwa for his services in moving CPEC forward and playing a vital role in broadening of the CPEC scope with a transition to second phase of CPEC. His dedication and commitment was a source of great strength and support
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
اُدھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سی پیک کو آگے بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا شکر گزار ہوں۔ ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھا۔
I welcome khalid mansoor to the team as SAPM for CPEC affairs. His vast corporate experience , with extensive work with Chinese companies and his direct involvement in leading some of the biggest CPEC projects makes him an ideal person to lead the next phase of CPEC
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 3, 2021
ایک اور ٹویٹ نے لکھا کہ خالد منصور کو سی پیک افیئر کا معاون خصوصی بننے پر خوش آمدید کہتا ہوں،