ماسکومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینی وزیر قومی دفاع سے ملاقات
راولپنڈی :ماسکومیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی چینی وزیر قومی دفاع سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وی فینگ سے ملاقات ماسکو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع و سیکیورٹی تعاون کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں میں گہرے اسٹریٹیجک روابط، دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ماسکو میں ہی چینی وزیر دفاع نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور بعد ازاں بھارت کو سرحدی کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جارحانہ بیان دیا تھا۔