چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آ رہی تھیں؟ شاہد خاقان عباسی
چیئرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آ رہی تھیں؟ شاہد خاقان عباسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں جان نہیں، میں تو کہتا ہوں کہ کیس ہی واپس لیں،کیس میں 10 ملزمان ہیں جن میں سے 2 گرفتار ہیں،الیکشن کمیشن کا معاملہ سیدھا سا ہے،چیف الیکشن کمشنر کیلئےحکومت نے3 نام دیے، 3 نام اپوزیشن نے دیے بلوچستان ،سندھ کےارکان کیلئےحکومت ہمارے تجویز کردہ نام مان لے،
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج سارے کرپٹ لوگ پی ٹی آئی میں ہیں،ٹیکس چور پی ٹی آئی میں بیٹھے ہیں،بات چیت کس بات پر کریں؟ کیا ضمیر بیچ دیں؟آرمی چیف کی توسیع کو کھیل تماشا نہ بنائیں،آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی قانون سازی ہونی چاہیے،چیرمین نیب بتائیں پہلے ہوائیں کہاں سے آرہی تھیں،
حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا
شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
ایل این جی ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل کواحتساب عدالت پہنچایا گیا،حسین داود، عظمیٰ عادل سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں20 دن کی توسیع کر دی، احتساب عدالت اسلام آباد نے 6 جنوری کو تمام ملزمان کو پیش کرنےکا حکم دے دیا،عدالت نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں6جنوری تک توسیع کردی