شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

0
52

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے سٔیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ آپ جانبدار اورحکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا،مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں ،صرف مجھے بلانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں،

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر سے حکومتی دباوَ کے بغیر فیصلے کرنے کامطالبہ کیا

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مؤقف ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتا،

نیب راولپنڈی کی ٹیم کا چھاپہ، شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل

دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت اسلام آباد پہنچا دیا گیا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

90 روز کا ریمانڈ دے دیں،عباسی کا مطالبہ، عدالت نے کتنا ریمانڈ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار کر دیا ،صحافی نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ عباسی صاحب تر و تازہ ہیں، کیا مزید جسمانی ریمانڈ چاہتے ہیں،جس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں، بتا چکا ہوں کہ کوئی جرم ہی نہیں کیا،ان کو ریمانڈ لینے دیں، چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے،

شہبازشریف مشکل میں، نواز شریف سے جیل میں ملیں یا شاہد خاقان عباسی سے

 

Leave a reply