چیئرمین نیب کیخلاف عدالت میں درخواست ،وفاقی حکومت سے جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین نیب کی تقرر ی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے قانون دان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت سے 20 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ،
درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر کر سکتا ہے،عدالت چیئرمین نیب کا تقرر کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے حکم دے، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور وفاقی حکومت سے 20 ستمبر کو جواب طلب کر لیا