چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دباوَمیں ہیں ، سلیم مانڈوی والا
باغی ٹی وی : سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ ،چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دباوَمیں ہے.صادق سنجرانی کہتے ہیں چیئرمین نیب کو چھوڑ دیں طلب نہ کریں،
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کے چکر لگا لگا کر بالاآخرغلط فرد جرم عائد ہو گئی ،چیئرمین نیب جاوید اقبال کو اسی عدالت میں لیکر آئینگے .چیئرمین نیب کو اس ریفرنس میں بطور گواہ پیش کریں گے .چیئرمین نیب کی طلبی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ دباوَمیں ہے،
سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاروبار شخصیات کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے .چیئرمین نیب ایک ایک گھنٹہ ٹی وی پر آکر لیکچر دیتے ہیں.وزیراعظم چیئرمین نیب کو ملک کا وزیر خزانہ مقرر کریں،چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائےگی،