مزید دیکھیں

مقبول

تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور ملتان سلطانز...

نامور اداکارہ کا ساجد خان پر ہراسانی کا الزام

اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایت کار ساجد خان...

چیئرمین نادرا سے استعفیٰ لینے کا سوچا جارہا. عطا تارڑ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک استعفیٰ لینے کی بات چیت چل رہی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کے حکومتی پلان کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کی۔
https://twitter.com/MalikRamzanIsra/status/1648043985942859795
ان کا کہنا تھاکہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا سے استعفیٰ لینے کی بات چیت چل رہی ہے مگر اس کی تصدیق رانا ثنا اللہ کریں گے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ اگلے 24 گھنٹوں میں چیئرمین نادرا کے استعفے کا معاملہ سامنے آجائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
تاہم اس حوالے سے صحافی ملک رمضان اسراء نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی طارق ملک سے پھڈا کیا تھا اور شکست کھائی تھی اب بھی وہی غلطی دہرانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ آئینی طور پر تین سال مدت تک تو یہ ان کا کچھ بھی نہیں کر سکتے لہذا شہباز شریف کو چاہئے کہ جو بندہ نادرا کو اعلی معیار پر لے گیا انہیں شاباش دے ناکہ سیاسی شکار بنائے۔