چیئرمین نیپرا نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
30

چیئرمین نیپرا نے کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپیہ 71 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کی وارننگ دے دی،چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ آپ نے جو کچھ کرنا ہے کریں، اتھارٹی آپ کے ساتھ ہے، گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے، گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے،

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین نیپرا کی تنبیہہ پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے، بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا، یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پاور پلانٹس چلانے میں میرٹ آرڈر کو یقینی بنائے، ہم نےنیٹ میٹرنگ سے بجلی بنانےوالوں کیلئے بجلی نرخ بڑھادیے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی سسٹم کوبیچنےکیلئے نرخ 3روپے فی یونٹ بڑھائے گئے،نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی نرخ 9.95پیسے سے بڑھا کر 12.95 پیسے کردیے ہیں،نیٹ میٹرنگ کے تحت صارف چھوٹے پیمانے پربجلی بناکرخود استعمال کرتا ہے،صارف اضافی بجلی متعلقہ کمپنی کو بیچ دیتا ہے،کے الیکٹرک کو ہرممکن سپورٹ فراہم کریں گے، اپنے انتظامات مکمل کریں، گرمیوں میں کوئی معافی نہیں ہوگی،

قبل ازیں نیپرا نے 9 جنوری کے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ پبلک کردی،رپورٹ میں کہا گیا کہ گدو پاور اسٹیشن میں رات 11بجکر41منٹ پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا،گدو پاوراسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا،ایک غلطی کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا،انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا،

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی بچت کی اسٹڈی کی جانی چاہیے، مستقبل میں بلیک ڈاؤن سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک اور دیگر پاورپلانٹ احتیاطی تدابیراختیار کریں ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کا نظام بہتر بنایا جائے، ہنگامی حالت میں مناسب بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے،

Leave a reply