چیئرمین اوگرا کے تقرر کا عمل چیلنج کر دیا گیا
جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے تقرر کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا، تنظیم کے سربراہ نے صدد مملکت اور وزیر اعظم کو الگ الگ چٹھی لکھی ہے، چٹھی کے متن میں درج ذیل سوالات اٹھائے گئے ہیں من مرضی شخص کو چیئرمین اوگرا لگایا جا رہا ہے،
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے مطابق من پسند شخص کیلئے شہزاد اکبر کی سربراہی میں سپیشل سلیکشن بورڈ بنایا ہے، بورڈ وزارت انرجی کے سیکرٹری تنویر قریشی کو چیئرمین اوگرا لگا ریا ہے،اوگرا کے چیئرمین کیلئے تقرر اعلی عدلیہ کے احکامات سے مطابقت نہیں رکھتا،











