اعظم خان پر جرمانہ ،نوجوانوں کا احتجاج،چئیرمین پی سی بی کو معطل کرنے کا مطالبہ

شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذکا اشرف کی برطرفی کے نعرے درج تھے
0
185
pcb

کراچی: نیشنل ٹی 20 میچ میں فلسطینی پرچم بلے پر بنوانے پر اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف نوجوانوں نے احتجاج کیا اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچئیر مین ذکا اشرف کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

باغی ٹی وی: جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے درجنوں کارکنان اعظم خان سے اظہار یکجہتی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرہ کرنے پہنچے تو پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی، شرکا نےکہا کہ اعظم خان کے خلاف جرمانہ واپس نہ کیا گیا تو پی ایس ایل کےموقع پر احتجا ج کریں گے-

جماعت اسلامی کراچی یوتھ ونگ کےہاشم ابدالی نےخطاب کرتےہوئےکہا کہ اگر اعظم خان کے خلاف کیاگیا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک گیر سطح پر بڑھا نے کا فیصلہ کریں گےشرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ذکا اشرف کی برطرفی کے نعرے درج تھے، جرمانہ واپس نہ لینے کی صورت میں تمام تر حالات کی ذمہ دار پی سی بی کی انتظامیہ ہوگی،انہوں نے ذکا اشرف سے فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ،اعظم خان پر جرمانہ عائد

واضح رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا اعظم خان پر غیر منظور شدہ لوگو کے استعمال پر کارروائی ہوئی، اعظم خان کو میچ ریفری نے بیٹ پر فلسطین کے جھنڈے کا اسٹیکر لگانے سے منع کیا تھا، اعظم نے جواب میں کہا تھا کہ میرے ہر بیٹ پر یہی اسٹیکر ہے،میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اعظم خان کے خلاف کارروائی کی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کھلاڑی کٹ یا سامان پر غیر منظور شدہ اسٹیکر نہیں لگاسکتے، کھلاڑی میچ کے دوران مذہبی اور سیاسی پیغام کے اسٹیکر بھی نہیں آویزاں کرسکتے۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں

Leave a reply