سرگودہا( نمائندہ باغی ٹی وی) پی ایچ اے سرگودھا اپنے قیام کے مقاصد کی تکمیل کو مقدم رکھتے ہوئے سرگودھا کو سر سبز و شاداب روپ دینے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ہر ممکنہ اقدامات کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد اللہ وڑائچ نے رحمت اللعالمین پارک کے ہنگامی دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے روشن، تابناک و صحت مندانہ، محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے روایت شکن اقدامات کررہی ہے جس کے نتیجہ میں ماحول کی تبدیلی ممکن ہورہی ہے، ملک میں نئے پودے اور درخت لگانے کے حوالہ سے حکومتی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ورنہ اس سے قبل کسی بھی حکومت نے اس اہم مسئلہ پر کبھی توجہ دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سرگودھا سعد اللہ وڑائچ نے رحمت اللعالمین پارک میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے واکنگ ٹریک کو مزید بہتر بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکس میں تفریح اور واک کے لئے آنے والے افراد کو حائل مسائل اور پریشنانی کے خاتمہ کے حوالہ سے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے اور اس حوالہ سے غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

Shares: