پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ضلع شکارپور میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس ۔ شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے ۔شہید اہلکار اصل ہیرو ہیں، قوم ان کی مقروض ہے۔
قیامِ امن کے لیئے سندھ پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔یقین ہے، سندھ پولیس کے جوان صوبے میں کسی کو بھی امن و امان کو سبو تاژ کرنے نہیں دیں گے۔سندھ میں شرپسند عناصر کو سندھ پولیس کے جوانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔








