چیئرمین ہلال احمرسوسائٹی ابرارالحق کی صدرمملکت سےاہم ملاقات

اسلا م آباد :چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق کی صدرمملکت سے اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی ابرار الحق کی اہم ملاقات ہوئی جس میں اہم ایشوززیربحث آئے

اس اہم ملاقات میں صدرمملکت نے چیئرمین ہلال احمرابرارالحق سے کہا کہ ہلال احمر کورونا سے متاثرہ افراد کو طبی امداد پہنچانے کیلئے اپنا دائرہ کار بڑھائے

باغی ٹی وی کے مطابق صدرمملکت نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے ہلال احمر، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے مابین رابطے موثر بنائے کورونا سے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی امداد پہنچانے کیلئے ہلال احمر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

ملاقات میں چیئرمین ہلال احمر نے کہا کہ ہلال احمر 10000 خاندانوں کو 16000 روپے فراہم کر چکی ہے ہلال احمر خوراک کے علاوہ ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان کی ترسیل بھی کر چکی ہے

Comments are closed.