چیئرمین سینیٹ انتخابات، شاہد خاقان عباسی نے کس امید پر قائم؟

0
33

چیئرمین سینیٹ انتخابات، شاہد خاقان عباسی نے کس امید پر قائم؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے،وکیل ملزم نے کہا کہ آج بھی ہڑتال ہے عدالت سماعت ملتوی کرے ۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کہا کہ ایسے نہ کریں سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں وکلا مسلسل پیش ہو رہے ہیں ،یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہڑتال کرناچاہتے ہیں یا نہیں ،اگرجرح نہیں کرنی تو ہم الگے گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں

وکیل ملزم نے عدالت میں کہا کہ ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ ہڑتال کے باعث سماعت نہ کی جائے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بیرسٹر ظفر اللہ بھی آج عدالت میں موجود نہیں ہیں،جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ آیا نیب وکلا بھی ہڑتال پر ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹرز نے کہا کہ نہیں ہم تیار ہیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی اور جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا

عدالت پیشی کے بعد شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کر چکی بلوچستان میں 70کروڑ،سندھ میں 35کروڑ دئیے گئے ۔ارکا ن اسمبلی سے 50،50کروڑ فنڈ ز کا وعدہ رشوت نہیں اور کیا ہے؟ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا، وزیر اعظم کا اپنا وزیر خزانہ ایم ایز اے کے ہاتھوں شکست کھا گیا .جب تک آئین اور قانون کے راستے پر واپس نہیں آئیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین و قانون میں کہیں جگہ نہیں وزیر اعظم نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں وزیر اعظم کی تقریر پر سپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے ۔جب تک آئین و قانو ن کے راستے پر نہیں چلا جائے گا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ عدم اعتماد پنجاب میں لائیں یا وفاق میں، ہمارے پاس مختلف آپشنزہیں، چیئرمین نیب کے دفتر میں ڈاکا پڑتا ہے، کسی کو پتا نہیں، جو اعتماد کا ووٹ ہوا اس میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں، جو 6 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا وہ سب نے دیکھا ،وزیر اعظم نے تقریر کے دوران حزب اختلاف کو دھمکیاں دیں،ملک میں پارلیمان کا نظام مفلوج ہے،اس حکومت کی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے،

اسلام آباد سیٹ سے شکست، وزیراعظم کا ایسا فیصلہ کہ سن کر مریم اور مولانا کی خواہش ہوئی پوری

وزیراعظم کا اعتماد کاووٹ ،اوپن ہو گا یا سیکرٹ؟ اعلان ہو گیا

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،کن سینیٹرز کا کردار بڑھ گیا، سب کی نگاہیں ان کی طرف

سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریتی پارٹی بن گئی،ن لیگ کونسے نمبر پر؟

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

کیا کپتان انتخابات سے خوف زدہ ہیں؟ وعدہ پورا کریں، بلاول

سینیٹ میں شکست کے بعد وزراء کی کانفرنس نے پی ٹی آئی کو مشکل میں‌ ڈال دیا

کھینچ کے رکھو تان کے رکھو بوریا بستر باندھ کے رکھو،اپوزیشن کے اسمبلی میں نعرے

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ووٹ چوری نے تمام ریکارڈ توڑدیے، پاکستان کے مسائل اسی ووٹ چوری کی وجہ سے ہیں، سلیکٹڈ لاڈلے کا وزیرخزانہ اپنے ہی ارکان سے شکست کھاگیا، لیکن عمران نیازی اور حفیظ شیخ کو شرم نہیں آئی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ میں جو کچھ ہوا،کس سےشکایت کریں،ڈی جی آئی ایس پی آر کو لکھوں گا،ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا کہ سیاست میں مداخلت نہیں ہوگی،ہم ان کی بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں ،امید ہے چیئرمین سینیٹ انتخاب میں مداخلت نہیں ہوگی۔ امید ہے کہ بارہ مارچ کو ماضی میں اپنایا گیا طریقہ دوبارہ نہیں اپنایا جائے گا،

Leave a reply