چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، وزیراعظم عمران خان اسوقت کہاں ہیں ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب آج ہو رہے ہیں

یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں جبکہ صادق سنجرانی حکومت کے امیدوار ہیں، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، خفیہ پولنگ ہو گی، ظاہری طور پر پی ڈی ایم کو اکثریت حاصل ہے تا ہم دونوں امیدوار کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے دوران عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں ،عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج دیکھیں گے،انتخاب سے قبل سینئر پارٹی رہنماؤں کی وزیراعظم سے مشاور ت ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان کو نمبرز گیم سے متعلق آگاہ کیا گیا،

چیئر مین سینیٹ انتخاب،حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کی حکمت عملی پر غور کیا گیا،سینیٹرز کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی گئی،حکومتی اور اتحادی سینیٹرز ایک ساتھ ایوان میں جائیں گے، سینیٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ آج جیت حکومت کی ہوگی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے تعاون سے سینیٹر بنا

دوسری جانب خفیہ کیمروں کے معاملے پرپیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے لیے درخواست تیار کر لی پیپلز پارٹی نے کیمروں کی تصاویراور ویڈیوز سمیت ریکارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے مطابق الیکشن کمیشن کو معاملہ کا نوٹس لینے کا کہا جائے گا، الیکشن کمیشن ایوان میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے، صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،

مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی

تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی

سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق

نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ

سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن

سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے

اراکین کا حلف، خفیہ کیمرے، اپوزیشن کا احتجاج،سینیٹ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا

ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ شبلی فراز نے آج بھی سوال اٹھا دیا

چیئرمین و ڈپٹی چییرمین سینیٹ کا انتخاب، کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟ نام سامنے آ گئے

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے کون سی اہم شخصیت پس پردہ متحرک؟ اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی منظور، دباؤ ہے یا نہیں؟ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا انکشاف

سینیٹ ہال میں کیمرے کس نے لگائے؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا

جب ہار چکے تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے،مریم نواز برس پڑی

سینیٹ ہال میں کیمرے، اہم شخصیت نے سب کو طلب کر لیا، بڑا اعلان

Shares: