چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر نے آغا خان ہسپتال کراچی جا کر عثمان کاکڑ کی عیادت کی

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدرعثمان خان کاکڑ کراچی کے آغاخان ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ ان کی عیادت وخیریت دریافت کرنے کا سلسلہ ملک وبیرون ملک سے جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی ، سابق ڈپٹی چیئرمین سنیٹر سلیم مانڈی والا، سابق سنیٹر نہال ہاشمی ، مسلم لیگ (ن) کے کوارڈینٹر خرم بھٹی ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستا ن اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، صوبائی ترجمان جان محمد بلیدی ، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے مختلف وفود ، عوامی نیشنل پارٹی کے مختلف وفود ، پی ایس ایف کا وفد اور دیگرنے کراچی کے آغا خان ہسپتال آکران کی عیادت کی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو،سنیٹر تاج حیدر ،سینٹر احمد خان، سنیٹر سعید احمد خان اور سابق سنیٹر تاج آفریدی نے فون کرکے عثمان خان کاکڑ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اوران کی صحتیابی کیلئے دعا کی جبکہ کوئٹہ میں صوبائی وزیر جنگلات سردار مسعود خان لونی ،سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو، سابق وزیر نصیر احمد باچا ، مسلم لیگ ن کے رانا اشفاق بمعہ وفد نے عیادت کی۔

Comments are closed.