اسلام آباد: اپو زیشن جماعتوں کی طرف سے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے اور اپنا چیئر مین لانے کے حوالے سے بڑھکیں تو کافی دنوں سے سنی جارہی تھیں .سینٹ چیئر مین کون ہوگا اس کا فیصلہ اپوزیشن نے ملک کر کرنا تھا .تاہم اپنے اپنے چیئر مین کا نام پیش کیا جارہا ہے. تازہ خبریں تو یہ بتا رہی ہیں کہ ن لیگ نے پرویز رشید کا نام پیش کردیا ہے .دوسری طرف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کا معاملہ پر آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر پرویز رشید چیئرمین سینیٹ کے مضبوط امیدوار بن گئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق، حاصل بزنجو سمیت دیگر نام بھی زیر بحث آئے۔ ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی چیئرمین سینیٹ بننے کے خواہشمند ہیں۔اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ عہدہ لینے والے شخص کو دوبارہ عہدہ نہ دینے کا اشارہ دے دیا، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی امیدواروں کیلئے مجوزہ نام مانگ لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ نام اپوزیشن کی طرف سے بنائی جانے والی رہبر کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے، رہبر کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے حتمی نام کا اعلان کرے گی۔کیا یہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی چال ہے یا واقعی وہ تبدیل کرپائیں گے .اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا