چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دونوںرہنماؤںنے سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا
چودھری شجاعت حسین پ نے کہا کہ آپ نے سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا
جبکہ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی