چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  سے صومالیہ کی سفیر مس خدیجہ محمد الا مخذومی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دوطرفہ اہم امور، علاقائی صورتحال، تجارتی و اقتصادی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان صومالیہ کے ساتھ باہمی تعلقات و تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان صومالیہ کے بردارا نہ تعلقات کو کثیر الجہتی سطح پر مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔صومالیہ کے ساتھ تجارتی و اقتصادی اور عوامی و پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی بین الاقوامی فورمز پر حمائت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔ صومالیہ کی پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں حمائت کی تعریف کرتے ہیں۔پاکستان صومالیہ میں پائیدار امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی سازگار، صومالین سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مستفید ہونا چاہیے۔

دونوں ملکوں کی تاجر برادری کو مزید قریب لانے کی ضرورت ہے۔تجارتی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے وسیع گنجائش موجود ہے۔ پارلیمانی شعبوں میں تعاون کے لئے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہوگی۔ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی اور سائنس کے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان صومالیہ کے طالبعلموں کو وظائف فراہم کرے گا۔ ملاقات میں مسلہ فلسطین اور کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال۔اسرائیلی جارحیت کے باعث ہونیوالی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

صومالیہ کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہم قرار دیا۔ دوطرفہ تعاون اور رابطہ کاری کی بدولت تعلقات کو مزید استحکام مل رہا ہے۔صومالیہ پاکستان کے دہشت گردی اور معاشی امور میں بہتری کے تجربے سے بھر پور استفادہ حاصل کرے گا۔ پاکستان نے کرونا وباکے دوران موثر حکمت عملی کے تحت اس وبا کے پھیلاؤ پر کنڑول کیا۔

Shares: