صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ

چیئرمین سینیٹ نے متعقلہ سینیٹرز کو بِل واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں
0
47
chairman senate

حکومت کی جانب سے شدید مخالفت، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بِل کی حکومتی وزرا نے شدید مخالفت کی تھی۔ حکومتی وزرا کے ردِ عمل کے بعد صادق سنجرانی کی طرف سے بل واپس لینے کا فیصلہ کا گیا چیئرمین سینیٹ نے متعقلہ سینیٹرز کو بِل واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں صادق سنجرانی نجی بل کو فنانس بِل کے ساتھ منظور کروانا چاہتے تھے۔

پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کے بِل کے مطابق چیئرمین سمیت ان کے اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہونی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کیا جانا تھا ان بلوں میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر کا خرچہ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 50 ہزار روپے رکھے گئے تھے-

ورزش اور وزن کی کمی سے ذیابیطس کامرض دور ہوسکتا ہے، ماہرین

نئے قانون کے مطابق چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے تھے جبکہ چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4 افراد کو ساتھ لے جا سکتے تھے۔ اسی کے ساتھ چیئرمین کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار تھے ان مراعات میں تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملنا تھیں جبکہ تین برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

Leave a reply