چیئرمین سینٹ کو کس نے کس کا بچہ کہہ دیا
سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچالیا، 10 دن پہلے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا کہہ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری نے اپنے بچے صادق سنجرانی کو بچالیا، 10 دن پہلے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا کہہ دیا تھا۔
خود کہتا ہوں ایک سیٹ کا لیڈر ہوں جو سب پر بھاری ہے، فضل الرحمان مدرسوں کو نہ بہکائیں، وہ باز نہ آئے تو خود مدرسوں میں جاؤں گا، پہلے مریم نواز اور شہباز شریف خود ایک پلیٹ فارم پر آئیں، کسی پارٹی کیساتھ لڑائی نہیں ہے، آصف علی زرداری نے حسین حقانی جیسے غدار کو پروٹو کول دیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیںڈالا،جبکہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 32 ووٹ آئے،اس اپ سیٹ پر سب ہی حیران ہیں اوراپوزیشن کے اہلکار حکومت پر بہت تنقید کررہے ہیں.