چئیرمن سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کے منتخب ہونے پر کورنگی میں جشن کا اہتمام جشن کا اہتمام رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے حلقے میں سیاسی دفتر پر کیا گیا جشن میں نومنتخب چئیرمن، ڈپٹی چیئرمین کی کامیابی پر ڈھول و آتش بازی کی گئی، پی ٹی آئی رہنماء راجہ اظہر اور ضلع کورنگی کے صدر گوہر خٹک نے کارکنان میں میٹھائیاں بھی تقسیم کی،جشن میں کارکنان نے پرجوش انداز میں رقص بھی کیا،جو اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں کیا وہ سینیٹ میں ان کے آگے آگیا،مولانا ایک بار پھر پی ڈی ایم کے ہاتھوں استعمال ہوئے اور خالی ہاتھ رہ گئے، سینیٹ میں آج مریم کی ٹکٹ نہیں چلی، پی ڈی ایم کے ارمانوں پر پانی پھر گیا نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو کامیابی مبارکباد پیش کرتے ہیں، سینیٹ میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں.

Shares: