چیئرمین سینیٹ سے قازقستان کی مجلسِ پارلیمان کے چیئرمین کی ملاقات
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کی مجلسِ پارلیمان کے چیئرمین کوشانوف یرلان زاکانووچ اور انکے وفد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کواہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کیثرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان اس سال فروری میں سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے فراخدلانہ امداد کے لیے قازقستان کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ "وژن سنٹرل ایشیا” پالیسی کے ذریعے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پائیدار اور نتیجہ خیز روابط قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں کو رسائی کی فراہمی اس وژن کا ایک اہم عنصر ہے۔
وفد کا استقبال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ دورہ برادر ممالک کے درمیان مفاہمت اور تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمان عوامی رائے کا مظہر ہے اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تبادلے لوگوں کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے عوامی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات، پارلیمنٹرینز کے لیے تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کا اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے۔ انسٹیٹیوٹ پارلیمانی تجربات اور علم کو بانٹنے کے لیے ایک بہترین فورم فراہم کر سکتا ہے۔ دونوں ممالک کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں اپنی تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے۔
عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ توانائی، زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، توانائی اور لاجسٹکس اور ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے دفاعی سطح پر بہترین روابط کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ تعلیمی اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے لیے آزادانہ ویزا پالیسی ویزا پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تعلیمی تعاون کو مضبوط کرنے کی بہت گنجائش ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کو ایوان بالا کے اغراض و مقاصد ، کمیٹیوں کے نظام اور قانون سازی میں کردار کے بارے بھی بتایا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قاسم جومارت توکائیو کی قیادت پر اعتماد کرنے اور انہیں صدر منتخب کرنے پر قازق عوام اور پارلیمان کو مبارکباد پیش کی۔ نو منتخب صدر قازقستان کی رہنمائی میں قازقستان ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور پاک-قازقستان دوستی مزید مضبوط ہوگی۔چیئرمین سینیٹ نے وفد کو قازقستان کے یوم آزادی پر پیشگی مبارکباد پیش کی۔
قازقستان کی مجلسِ پارلیمان کے چیئرمین کوشانوف یرلان زاکانووچ نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائیں اور اس مقصد کیلئے ہر سطح پر رابطہ کاری اور معاونت کاری کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے رابطوں میں مزید جدت آئے گی۔ پاکستان کا دودہ کرکے خوشی ہوئی اور مہمان نوازی مثالی ہے۔