چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شروع

0
76

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا اجلاس شروع ہو گیا ہے.

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کر رہے ہیں،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی طے کی جائے گی .

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے امیدوار میر حاصل بزنجو،رضاربانی،مشاہد حسین سیداوربہرہ مند تنگی ،رحمان ملک، مشاہد اللہ، پرویزرشید، مصدق ملک، شیری رحمان اور دیگر شریک ہیں.

عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

اجلاس سے قبل راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں 5سے7ارکان موجود تھے، راجہ ظفر الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں کون کہتا ہے نمبر کم ہیں،بیرون ملک سے 3سینیٹرز آگئے ہیں.

 

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply