چیئرمین واپڈا نے پانی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے صدر پاکستان کو بریفنگ دی

0
33

صدر عارف علوی کو چئیرمین واپڈا ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی "کے فور” آبی منصوبے پر بریفنگ دی ۔
اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی حکام نے شرکت کی۔چیئرمین نے کراچی میں پانی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی۔واپڈا کراچی کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے "کے فور” منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔

کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ، منصوبہ تیز رفتار بنیادوں پر چلانے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ اسٹیک ہولڈرز”کے فور” منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں۔وفاقی حکومت واٹر سپلائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے واپڈا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

جون 2021 تک کنسلٹنٹ متحرک اور ڈیزائن ریویو اکتوبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا۔منصوبے پر فروری 2022ء میں کام شروع ہوگا ، منصوبہ اکتوبر 2023ء میں مکمل ہوگا۔

Leave a reply