21 فروری تاریخ کے آئینے میں

برطانیہ نے ٹرینیڈا (ویسٹ انڈیز) پر قبضہ کیا
0
155
21 feb

21 فروری تاریخ کے آئینے میں

1999 : نواز شریف اور واجپائی کے درمیان معاہدہ لاہور پر دستخط ہوئے 1995 : بیت اللحم پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے بعد اس کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی نے سنبھال لیا، 1992 : نواز شریف نے پیلی ٹیکسی سکیم متعارف کروائی۔

1987 : صدر ضیا الحق نے ہندوستان کا اچانک دورہ کیا اور وزیر اعظم راجیو گاندھی سے ملاقات کی (جس کو کرکٹ ڈپلومیسی کہا گیا تھا)۔ 1974 : پاکستان نے بنگلہ دیش کو تسلیم کیا، 1974 : مصر اور اسرائیل کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نہر سویز سے واپس ہوئی، 1973 : عرب اسرائیل تنازع حل کرنے کے لئے جنیوا کانفرنس کا آغاز ہوا-

1973 : صحرائے سینا کے اوپر لیبیا عرب ائیر لائن کے جہاز کو اسرائیلی جنگی جہاز نے مار گرایا 108 مسافر جاں بحق، 1960 : کیوبا کے صدر فیڈل کاسٹرو نے تمام کاروبار حکومتی تحویل میں لے لیے، 1956 : آئین ساز اسمبلی نے فیصلہ کیا کہ ملک وفاقی جمہوریہ اور نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہو گا-

1952 : ڈھاکہ یونیورسٹی (مشرقی پاکستان ) میں بنگالی زبان کی تحریک شروع ہوئی، 1952 : ونسٹن چرچل نے برطانوی شہریوں کیلئے شناختی کارڈ کی پابندی ختم کر دی، 1922 : برطانیہ نے مصر کو آزادی دی، 1878 : دنیا کی پہلی ٹیلی فون ڈائریکٹری امریکہ میں جاری ہوئی جس میں 50 نمبر شامل تھے، 1842 : دنیا کی پہلی سلائی مشین واشنگٹن امریکہ میں جان گریناف نے متعارف کرائی-

1797 : برطانیہ نے ٹرینیڈا (ویسٹ انڈیز) پر قبضہ کیا ، 1974ء یوگوسلاویہ میں آئین کا نفاذ ، 1953ء برطانیہ کے فرانسیس کریک اور جیمز ڈی واٹسن نے ڈی آکسی رائبونیولک ایسڈ (ڈی این اے)کا مالیکیول دریافت کیا، 1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پوسٹ آفس سیونگز بنک کے ہفتہ بچت کے آغاز کے موقع پر پانچ، پانچ روپے مالیت کے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر خوبصورت پرندوں اورمختلف صنعتی اداروں کی تصاویر اورپاکستان کے محکمہ ڈاک کا کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں SAVE WITH SAVING BANKS OF POST OFFICE کے الفاظ طبع کیے گئے تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی سلطانہ شمیم حیدرنے تیا رکیا تھا۔

21 فروری 2017.چارسدہ تنگئی کچہری پہ خود کش حملہ ۔پولیس نے 2 خود کش حملہ آوروں کو اڑا دیا ۔تیسرا اندر داخل ہونے کی ناکام کوشش میں پھٹ گیا ۔ایک وکیل سمیت 7 افراد شہید اور 19 زخمی۔

تعطیلات و تہوار

مادری زبان کا عالمی دن (یونیسکو)21 فروری

26 جنوری 1952ء کو خواجہ ناظم الدین نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مشرقی پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے اعلان کیا کہ صرف اور صرف اردو ہی پاکستان کی قومی زبان ہوگی۔بنگال نژاد‘ خواجہ ناظم الدین کے اس اعلان سے مشرقی پاکستان کے طلبہ میں بڑی بے چینی پھیلی‘ وہ قیام پاکستان کے بعد سے مسلسل یہ مطالبہ کررہے تھے کہ اردو کے ساتھ بنگلہ کو بھی پاکستان کی قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔ان طلبہ نے خواجہ ناظم الدین کے اس اعلان کے خلاف صوبہ بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 21 فروری 1952ء کو عام ہڑتال کریں چنانچہ اس دن صوبہ بھر میں عام ہڑتال رہی مگر ایک ناخوشگوار واقعہ یہ ہوا کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک جلوس کا پولیس سے تصادم ہوگیا اور آٹھ طلبہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

چند یوم بعد مشرقی بنگال کی اسمبلی نے اردو کے ساتھ ساتھ بنگلہ کو بھی پاکستان کی قومی زبان بنانے کی قرارداد منظور کرلی۔ یوں وہ مسئلہ جسے پہلے چند طلبہ یا ’’غدار عناصر‘‘ کا مسئلہ سمجھا جارہا تھا مشرقی پاکستان کے تمام عوام کا متفقہ مطالبہ بن گیا۔ مگر مغربی پاکستان کی راے عامہ اسے بدستور غداری سے ہی تعبیر کرتی رہی اور اردو کے ساتھ ساتھ بنگلہ کو قومی زبان کا درجہ دینے کو قومی یکجہتی کے خلاف سازش اور اردو زبان کا قتل قرار دیا جاتا رہا۔اس بات کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکا ہے کہ 7 مارچ 1952ء کو کراچی میں جناب حسین امام کی صدارت میں کراچی کے ممتازشہریوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس نے نہ صرف یہ کہ اردو کے ساتھ ساتھ بنگلہ کو قومی زبان بنانے کے مطالبے کو پاکستانی سالمیت پر ضرب کاری قرار دیا بلکہ اس مطالبے کی حمایت میں پیش پیش مغربی پاکستان کے دوسرکردہ صحافیوں جناب الطاف حسین (مدیر ڈان) اور جناب زیڈ اے سلہری (مدیر ایوننگ ٹائمز) کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اسی دن روزنامہ جنگ کراچی میں جناب رئیس امروہوی کی ایک نظم بھی شائع ہوئی جس کا نام تھا ’’نوحۂ اردو‘‘ اور اس کا ٹیپ کا مصرعہ تھا ’’اردوکا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے‘‘۔ اس نظم میں تصویر کا محض دوسرا رخ ہی پیش کیا گیا تھا اور عوام کو یہی باور کرایا گیا تھا کہ بنگلہ زبان کو قومی زبان بنانے کا مطالبہ قومی یکجہتی کے خلاف چند مٹھی بھر افراد کی سازش ہے اور اردو زبان کے قتل کے مترادف ہے‘ حالانکہ صورتحال اس کے قطعی برعکس تھی۔ اگر اس وقت حالات سے مدبرانہ طورپر نمٹ لیا جاتا تو شاید آگے چل کر وہ حالات پیدا نہ ہوتے جو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا باعث بنے۔

ادھر مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے 21 فروری کو نہ صرف یوم شہدا کے طور پر منانا شروع کیا بلکہ ان شہدا کی یاد میں اس مقام پر ایک شہید مینار بھی تعمیر کیا جہاں یہ طلبہ شہید ہوئے تھے۔ نومبر 1999ء میں یونیسکو نے 21 فروری کو دنیا بھر میں یوم مادری زبان قرار دیا اب ہر سال21 فروری کا دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا تمام ممالک میں ’’یوم مادری زبان‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

Leave a reply