پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

0
83

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پر گزشتہ شب بھاری رہی

حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے.لاہور سمیت کئی شہروں میں چھاپوں کے دوران کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا،لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر،میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اپنے گھر کے سٹور روم میں چھپ گئے تھے، اس بات کا انکشاف میاں محمود الرشید نے خود کیا ہے، میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکٹھی تھی، میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی تو میں گھر کے اسٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا

رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے غیر قانونی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے،گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،چادر اورچاردیواری کا تقدس پامال کیاگیا،کارکنوں اور عوام کا جوش اور جذبہ مزید بلند ہوگیا،

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، انہوں نے رات کو 75سالہ خاتون کو اریسٹ کیا،علامہ اقبال کی بہو کے گھر چھاپہ مارا،ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،تھوڑا انتظارکریں سب سامنے آ جائے گا شیخ رشیدت حریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں،

لانگ مارچ، حکومت کا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

Leave a reply