ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

0
56

کراچی ملتان،بہاولپور ،جھنگ اور لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

باغی ٹی وی : علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا سادہ لباس اہلکاروں نے شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شہزاد قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے پولیس چھاپے کے وقت شاہنواز جدون گھر پر نہیں تھے، پولیس شاہنواز جدون کے بھائی کو ساتھ لے گئی اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

اس کےعلاوہ پولیس نے سہراب گوٹھ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کے گھر چھاپہ مارا راجہ اظہر کے مطابق پولیس نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا کو گرفتار کرلیا سیف الرحمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر لےگئے-

پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ،ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ، چھاپے کے وقت بلال غفار گھر پر موجود نہیں تھے-

علاوہ ازیں ترجمان پی ٹی آئی سندھ نے بتایا کہ ایم این اے عطا اللہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے-

جھنگ میں بھی ضلع بھر میں پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون ڈاؤن کیا پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پولیس نے ضلع بھر سے 25 پی ٹی آئی ورکرز کو گرفتار کر لیا،

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان کے گھر پر چھا پہ مارا پی ٹی آئی ذرائع کےمطابق پولیس نے ملازمین کو ہراساں کیا، بابر اعوان کی موجودگی کے بارے پوچھتی رہی :بابر اعوان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں لارجر بنچ کے سامنے پیش ہونا ہے-

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے کہا کہ میری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا،ملازمین کو ہراساں کیا گیا،میں گھر پر نہیں تھا،پولیس دوبارہ آنے کی دھمکی دے کر گئی ہے،کسی بھی شہری کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارنا انتہائی گھٹیا حرکت ہے،اس طرح کے ہتھکنڈے آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے-

علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ چھاپے کے وقت حافظ تنویر انصاری گھر پر نہیں تھے جس کے باعث پولیس واپس چلی گئی۔

ملتان میں پولیس کا کریک ڈاؤن ، ،رات بھر عہدیداران اور کارکنوں کے گھر چھاپے مارے گئے پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا –

ملتان میں ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان بادوذئی اور پی ٹی آئی رہنما قربان فاطمہ کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے،چھاپے کے وقتگھر پر وسیم خان بادوزئی موجود نہ تھے قربان فاطمہ کو گرفتار کر لیا گیا –

قربان فاطمہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پولیس دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئی-

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی پی 211 حلقہ سے 25 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا،یوتھ ونگ رہنما راؤ یاسر کی گرفتاری کے لیے رات گئے چھاپہ مارا-

ملتان پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے فہرستیں تیار کی گئیں ہیں-

بہاولپور میں پی ٹی آئی آزادی مارچ، رہنماؤں اور ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیع اللہ چودھری کے گھر پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا ،سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی مارچ نہیں رک سکتا-

گجرات،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے 145 افراد کی فہرست تیار کر لی گئی جی ٹی روڈ کو بند کرنے کے لیے ہر تھانے کو 5 کنٹینرز پکڑنے کا ہدف دیا گیا-

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایم پی اے چودھری سلیم سرور جوڑا کے مطابق ان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا 50 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا-

Leave a reply