لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

0
85

لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے گرفتاری سےبچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی,شیخ رشید نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے، ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے،

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ہے، وزارت داخلہ میں آج اہم اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، شیخ رشید مسلسل خونی مارچ اور تصادم کے حوالہ سے بیانات دے رہے ہیں جسکی وجہ سے شیخ رشید کو نظر بند کیا جا سکتا ہے

گزشتہ روز بھی شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس لال حویلی کے گرد پہنچ چکی ہے، رات کو بھی پولیس نے چھاپہ مارا تا ہم شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد لال حویلی کے پچھلے گیٹ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے،

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے شیخ رشید کی لال حویلی کو گھیرے میں لیا ہوا ہے تا ہم ابھی تک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد گزشتہ شب سے پولیس پنجاب اور سندھ میں متحرک ہو گئی ہے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے،کارکنان کی گرفتاریاں کی گئیں، اس دوران لاہور میں افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے

حماد اظہر کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار میرے گھر میں۔ داخل ہوئے ہیں،گھر پر کون کون سے رہنما موجود تھے مجھے کچھ معلوم نہیں،انہوں نے میرے گھر کے زور زور سے دوازے بجائے ڈرائینگ روم اور کمروں میں داخل ہوئے، حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گرتی حکومت آخری ہچکولے کھا رہی ہے بغیر وارنٹ پولیس میرے گھر داخل ہوئی پولیس نے میرے گھر توڑ پھوڑ کی آج میرے گھر جو کاروائی کی گئی اس کا جواب لیں گے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے

رھنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ ،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پولیس میری گرفتاری کے لئے جناح ھاؤس پہنچ چکی ھے عثمان ڈار گھر اور جناح ہاوس پر موجود نہیں حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ھمیں اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتے عمران خان کی کال پر اور ملک پاکستان کی بقاء کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےھر قسم کی رکاوٹوں کے باوجود پر امن احتجاج کرکے رھیں گے

تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پولیس نےچھاپہ مارا تو میں گھر کے اسٹور میں چھپ گیا،اور آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا،ہماری خاتون رکن سعدیہ باہر پارک میں پودوں میں چھپ کر بیٹھی رہیں،

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارے گئے پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا،بلاول بھٹو نے مارچ کیا ہماری حکومت نے کہیں کوئی کنٹینرکھڑا نہیں کیا،کارکن کسی بھی رکاوٹ کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے توموجود جگہ سری نگرہائی وے بنے گا،ہم اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جا رہے،احتجاج آئینی حق ہے،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں وکلا،ڈاکٹرز،انجینئیرز،ریٹائرڈ آفسران اس مہم میں شامل ہو گئے ہیں،آپ کس کس کو گرفتار کریں گے،پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر چھاپے مارے گئے ہیں ہم اپنی مارچ کو جاری کرے گے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوگا

معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

آپ بیان حلفی نہیں دے سکتے تو پھر عدالت کیسے عمومی آرڈر جاری کردے؟ ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی وکیل سے استفسار

پرامن احتجاج اور مارچ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان میں پولیس کریک ڈاون ،پی ٹی آئی کے 70 سے زائد کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کے گھروں پرچھاپے،عمران خان کا ردعمل

ماڈٌل ٹاؤن میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر چھاپہ،دوران فائرنگ پولیس اہلکار شہید

’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ

Leave a reply