چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

0
50

چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی، جنرل کلاڈیو گریزیانو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جنرل کلاڈیو گریزیانو نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

Leave a reply