چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس،بلین ٹری، مالم جبہ کیس سمیت دیگر اہم ترین کیسز کا جائزہ
چیئرمین نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس،بلین ٹری، مالم جبہ کیس سمیت دیگر اہم ترین کیسز کا جائزہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا
اجلاس میں ڈی جیز نیب ، پراسیکیوشن ، آپریشن ونگ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،اجلاس میں نواز شریف، آصف علی زرداری،شاہد خاقان عباسی کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں شہباز شریف، راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف تحقیقات کا بھی جائزہ لیاگیا،اسحاق ڈار، سعد رفیق ، احسن اقبال، مراد علی شاہ، قائم علی شاہ اور مفتاح اسماعیل کے خلاف تحقیقات کا بھی جائزہ لیاگیا
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بلین ٹری اور مالم جبہ کیس کا بھی جائزہ لیا گیا ،شوکت عزیز، اسلم رئیسانی، ثنا اللہ زہری ، فواد حسن فواد کے خلاف جاری تحقیقات کا بھی جائزہ لیاگیا
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بی آر ٹی کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مفرور اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب میں جاری شکایات، انکوائریز کی جانچ پڑتال کو قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا،جو ملزمان نیب کیسز میں ضمانت پر ہیں انکی عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقول لے کر ضمانت کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی،