چکوال کے رہائشی حامد اقبال کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا جو کہ خود کو نیب افسر ظاہر کر کے سرکاری محکموں کو جھانسا دے رہا تھا۔
حامد اقبال نیب افسر کے طور پر واپڈا آفس چکوال سے ناجائز فائدہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ شک ہونے پر واپڈا حکام نے نیب کو آگاہ کیا تو معلوم ہوا کہ حامد اقبال نیب کا ملازم نہیں تھا اور جھانسا دینے کی کوشش کر رہا تھا۔نیب نے مقامی پولیس کو باضابطہ شکایت درج کرائی جس کے نتیجے میں حامد اقبال کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ ایسے مشکوک افراد کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں یا براہ راست نیب کو دیں۔
نیب کیسز کے بعد ویسے بھی بندہ غریب ہوجاتا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا
قبل ازیں نیب کراچی نے کارروائی کرکے جعلی چیئرمین، ڈی جی نیب بن کر عوام کو لوٹنے والے نوسرباز گرفتار کرلیا۔نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیب کراچی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروہ کے رکن عامر حسین کو گرفتار کیا، ملزم پر جعلی چیئرمین،ڈی جی نیب کراچی بن کر عوام لوٹنےکاا لزام پرہے