سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہوناضروری ہے،لوگ سمجھتے ہیں بزنس مین صرف منافع کماتے ہیں

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبروالوں نے کال کی نیب ان کوٹارچرکررہاہے،وزیراعظم،چیف جسٹس اورآرمی چیف کوخط لکھا،کل چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی سے ملنے گئے،چیئرمین نیب نے کہا انڈر انوائسز کیسز ایف بی آرکو بھیجے۔سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟۔

سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ جتنے لوگ نیب سے متاثر ہیں وہ سرحد چیمبر آئیں، سرحد چیمبر والے سینیٹ میں ان معاملات کو لائیں ،

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیب پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پہلی بار ایسا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کو نیب سے مشکلات کا سامنا ہے، ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹرز نیب کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔ بند کمروں میں نیب انویسٹی گیشن کر کے لوگوں کو ذلیل کرتا ہے، اب میں اس معاملے کو سینیٹ کے فلور پر لا کر بحث کروں گا، نیب نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے بےنامی ٹرانزیکشن کی، میں اسے دنیا کے سامنے لاؤں گا، چیئرمین نیب سے کہتا ہوں مجھ سے جو تفتیش کی گئی میں اس کی آڈیو ریلیز کریں

Leave a reply