چکوال میں نامعلوم کار سوار کی ٹریفک پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔ کار سوار ون وے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس نے روکا اور پولیس کے روکنے پر کار سوار الجھ پڑا۔ نامعلوم کار سوار نے اپنی کار پر ممبر لاہور ہائی کورٹ بار اور بیک شیشے پر پولیس جبکہ گاڑی پر نیلی بتی بھی لگا رکھی ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل وقار عظیم موقع پر پہنچ گئے ہیں اور 2 گھنٹے سے ناکام کوشش جاری ہے شہریوں کی بڑی تعداد بھون چوک میں موجود لیکن کار سوار کو تاحال باہر نہ نکالا جاسکا۔

Shares: